نئی دہلی،9؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستانی سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اونکار سنگھ نے کہا کہ مہنگا سامان مسئلہ ہے لیکن اس کے باوجود اگر ایشیائی کھیلوں جیسی بین الاقوامی مقابلہ میں تمغہ ملتے ہیں تو بھارت میں سائیکلنگ میں پیش رفت ہو سکتی ہے۔اونکار نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں ملک میں سائیکلنگ کی سطح میں بہتری آئی ہے لیکن اب بھی حکومت کے تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک سائیکل پانچ لاکھ روپے کی آتی ہے، ایک پہیہ بھی 20000 روپے تک کا آتا ہے، اس لئے عام آدمی کے لئے سائیکلنگ سے جڑنا بہت مشکل ہے۔ اونکار نے کہاکہ ایسے مرکز ہونے چاہئے جہاں کافی مقدار میں سامان دستیاب ہو۔ دوسری صورت میں ہمارے لئے برقراررہنا اور عالمی سطح سائکلسٹ تیار کرنا مشکل ہوگا۔ سائیکلنگ میں ہندوستان کی کارکردگی کافی اچھا نہیں رہی ہے اور ایشیائی کھیلوں میں تین تمغے کے علاوہ ملک کو ایشیائی چمپئن شپ میں دو تمغے ملے ہیں۔ ٹوکیو 1964 اولمپک کھیلوں کے بعد سے کوئی ہندوستانی سائیکلنگ میں اولمپکس کے لئے کوالیفائی نہیں کر پایا ہے۔